ابنا: ولایت -91 بحری فوجی مشقوں کے ترجمان ایڈمیرل رستگاری نے کہا کہ بحریہ کی فوجی مشقوں کے آج پانچوے دن سمندر سے ساحل مار کرنیوالے میزائل "قادر " کا تجربہ کیا گیا اور اس میزائل نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
بحریہ کی فوجی مشقوں کے کل چھوتے مرحلے میں "نصر "،"رعد"اور "میثاق" میزائلوں کا تجربہ کیا گیا جبکہ اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف قسم کے بغیر پائلٹ طیاروں نے بھی علاقے میں پرواز کی ۔
ولایت -91 بحری فوجی مشقوں کا جمعہ سے آغاز ہوا ہے اور کل ان فوجی مشقوں کا آخری دن ہوگا۔
.......
/169